قومی کرکٹ ٹیم کے سات اضافی  کھلاڑ ی  تربیتی کیمپ میں طلب 

لاہور(اسپورٹس رپورٹر)دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں سات اضافی کھلاڑیوں کو طلب کرلیا گیا ہے. ان کھلاڑیوں میں عماد بٹ، خوشدل شاہ، محمد عمران، فیصل اکرم، نسیم شاہ، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود شامل ہیں.یہ کرکٹرز انیس مارچ سے شروع ہونے والے کیمپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کی زیرنگرانی تربیت حاصل کریں گے۔

from Nawaiwaqt - کھیل https://ift.tt/2NzaHMU
https://ift.tt/eA8V8J
Powered by Blogger.